27 ستمبر 2014 - 11:52
خیرپور: محلہ علی رضا تھالا میں سپاہ صحابہ کی فائرنگ،دیدارعلی مغل شہید

اطلاعت کے مطابق سندھ کے مشہور شہر خیرپور کے محلہ علی رضا تھالا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن دیدار علی مغل شہید۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خیرپور کے محلے علی رضا تھالا میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن دیدار علی مغل ولد بشر علی کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے دیدار علی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید دیدار علی مغل کا جسد خاکی قانونی کاروائی کے لئے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے مزید اطلاعات کے مطابق دو روز قبل دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ مومن سید علی رضا زیدی شہید ہوگئے -
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن سید علی رضا زیدی ولد ظفر حسین زیدی کو حیات آباد کے علاقے میں گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔ جس میں وہ موقعے پر شہید ہوگئے۔
کاروائی کے بعد سپاہ صحابہ کے دہشتگرد با آسانی فرار ہوگئے جو سکیورٹی اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
واضح رہے کے خیبر پختون خواہ میں عمران خان کی حکومت ہے، جن کا شمار پاکستان میں طالبان ہمدردوں میں ہوتا ہے۔

دو دن قبل مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکٹر جی 10 میں واقع سپاہ صحابہ کی مسجد میں چھاپہ مارا گیا۔
اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئیر فوجی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد ٹھیلے والوں کے بھیس میں فوجی افسران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور ان کا تعلق سوات اور باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پکڑے گئے تمام دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنماء ہیں۔

.......

/169